معاشرے کا ہر فرد پولیس کیلئے معزز ہے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کےلئے ہمہ وقت موجود ہوں، ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز

 
0
98

معاشرے کا ہر فرد پولیس کیلئے معزز ہے۔اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کےلئے ہمہ وقت موجود ہوں۔ میرے دروازے ہر شخص کے لئے ہر وقت کھلے ہیں۔ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کارلاکر بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے گا. ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کی عہدے کا چارج سنبھالنے کے بعد یادگار شہداء پر حاضری۔ کرائم اور آفس سٹاف سے تعارفی میٹنگ

وہاڑی 10 جون 2022 (ٹی این ایس): وہاڑی میں نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی رانا شاہد پرویز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔ جب وہ پولیس لائن پہنچے تو ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر بشریٰ جمیل، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر روبینہ عباس اور دیگر نے استقبال کیا۔ ڈی پی او یاد گار شہداء پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر شہید کی بیٹی نے پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ جبکہ پولیس کے چاک و چوبند دستے نے پرجوش سلامی پیش کی.
اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی کا کہنا تھا کہ شہداء ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔ ان کی فیملیز ہماری فیملیز ہیں۔ اور ان کی ہر قسم کی دیکھ بھال کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔ ہم پولیس شہداء کی فیملیز اور بچوں کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے. انہوں نے پولیس لائنز وہاڑی کا بھی وزٹ کیا اور ورکنگ کا جائزہ لیا. انہوں نے ڈی پی او آفس میں سٹاف سے تعارفی میٹنگ بھی کی. قبل ازیں پولیس لائن میں کرائم میٹنگ لی۔ میٹنگ میں ایس پی انوسٹی گیشن ڈاکٹر بشریٰ جمیل، ڈی ایس پی روبینہ عباس، ڈی ایس پیز میاں عبدالرؤف اور فرخ جاوید سمیت ضلع بھر کے تمام ایس ایچ اوز اور برانچز ہیڈ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈی پی او وہاڑی رانا شاہد پرویز کا کہنا تھا کہ قانون کی بالادستی کو قائم رکھتے ہوئے قانونی تقاضوں کے عین مطابق انصاف کی فراہمی اور مظلوم کی دادرسی کی جائے گی۔ معاشرے کا ہر فرد پولیس کیلئے معزز ھے۔ اوپن ڈور پالیسی کے تحت شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کرنے کےلئے ہمہ وقت موجود ہوں۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف پیشہ وارانہ صلاحتیوں کو بروئے کارلاکر بلاتفریق کریک ڈاؤن کیا جائے گا. علاقہ کو جرائم سے پاک کرنے کے لئے ہم سب کو ویجیلنٹ, پروفیشنل اور ایک ٹیم ورک کی طرح کام کرنا ہو گا.