مثالی پولیس شہر میں بھکاریوں کو کنٹرول کرنے میں مکمل ناکام

 
0
981

اسلام آباد اگست(ٹی این ایس )07۔ وفاقی دارالحکومت کی شاہراہوں ،چوراہوں اور کاروباری مراکز میں  ہزاروں کی تعداد میں بھکاریوں کا راج اسلام اباد کی ضلعی انتطامیہ اورمحکمہ پولیس دونوں کے لئے سوالیہ نشان بن چکا ہے؟ یہ بھکاری جہاں اس خوبصورت شہر کی خوبصورتی کو ماند کرہے ہیں وہاں یہ یہ بھکاری سیکورٹی رسک بھی بن چکے ہیں ، (ٹی این ایس ) کی جانب سے کئے گئے خصوصی سروے کے دوران دیکھنے میں آیا ہےکہ نائینتھ ایونیو۔ ڈبل روڈ سگنل ، ایف ایٹ، پمز ہسپتال، پشاور موڑ، کراچی کمپنی،ایف ٹن ،ایف نائن ،فیض آباد،ایف الیون سمیت اہم شاہراہوں اور چوراہوں میں ان پیشہ ور بھیکاروں کی کثیر تعداد جن میں خواتین ،بوڑھے، بچوں شامل ہوتے ہیں سمیت ہاتھوں اور ٹانگوں سے آپاہج اپنے جسموں کو گھسیٹے ادھر سے ادھر گھومتے نظر آتے ہیں اور کہیں قلم ،کھلونے،پھول اور اس نوعیت کی اشیائ فروخت کرتے نظر آتے ہیں ، پولیس ان کے قریب گھوم رہی ہوتی ہے لیکن کوئی اس جانب سنجیدگی سے نظر نہیں دوڑاتا ۔اسلام اباد کے کاروباری مراکز بھی ان بھکاریوں کی کثیر تعداد سے بھرے پڑےہیں جہاں خریداری کی غرض سے جانے والے افراد ان کے نشانے پر ہوتے ہیں ، سڑکوں اور چوراہوں پر ٹریفک حادثات کا باعث بھی یہ بھیکاری بنتے  ہیں  تاہم انتظامیہ اور پولیس نامعلوم وجوہات کی بنا پر مجرمانہ طور پر ان پیشہ ور بھیکاریوں کے خلاف کاروائی سے گریزاں ہے۔