پی ٹی آئی کا احتجاج: راولپنڈی کے مختلف مقامات پرسڑکیں بند

 
0
110

راولپنڈی میں تحریک انصاف کے کارکنان کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تیسرے روزبھی جاری ہے جبکہ شہرمیں چارسے زائد مختلف مقامات پرروڈ بند ہیں۔
عمران خان پر حملے کے خلاف احتجاج تیسرے روز میں داخل ہوگیا ہے اور کارکنان کی جانب سے راولپنڈی میں چار سے زائد مری روڈ پرشمس آباد پر قائم کیمپ میں کارکنوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے جبکہ روڈ کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، راولپنڈی کے مکینوں کو سڑکوں کی بندش کے باعث عوام مشکلات کا سامنا ہے۔
پولیس کے مطابق شمس آباد کے مقام پرمری روڈ ٹریفک کے لئے بند ہے، آئی جے پی روڈ میں پیرودھائی موڑ، اولڈ ائیرپورٹ روڈ، گلزار قائد کے مقام پربند ہے۔
اس کے علاوہ جی ٹی روڈ سواں پل، رتہ شاہ مارگلہ اورسرائے کالا چوک کے مقام بھی ٹریفک کیلئے بند ہیںمقامات پراحتجاج کیا جارہا ہے۔