وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے کے تمام دفاتر اور سٹریٹ لائٹس کو کلین اینڈ گرین انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد

 
0
121

اسلام آباد: (پ ر: مورخہ 8 اکتوبر، 2022): وفاقی ترقیاتی ادارے (کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی) کے چیئرمین کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس کی زیر صدارت منگل کے روز سی ڈی اے کے تمام دفاتر اور سٹریٹ لائٹس کو کلین اینڈ گرین انرجی پر منتقل کرنے کے حوالے سے ایک اہم اجلاس منعقد ہوا۔ جسمیں ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ سمیت شعبہ الیکٹریکل اینڈ مکینکل کے افسران نے بھی شرکت کی۔

 

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کپیٹن (ریٹائرڈ) محمد عثمان یونس نے اجلاس میں ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد شہر میں مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب جگہوں کے انتخاب اور کلین اینڈ گرین انرجی کے آلات کو نصب کرنے کے لئے کنسلٹنٹ کو ہائر کیا جائے تاکہ مناسب جگہوں کے انتخاب کے بعد فنانشل فزیبلٹی رپورٹ بنائی جاسکے۔

چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اس سلسلے میں جلد از جلد پی سی ٹو تیار کرکے آئندہ مٹینگ میں منظوری کے لئے بھی پیش کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کلین اینڈ گرین انرجی منصوبہ اس وقت ملک کی اہم ترین ضرورت ہے اور سی ڈی اے اپنے آپ کو جدید آرگنائزیشن بناتے ہوئے پوری کوشش کرے گا کہ تمام سڑیٹ لائیٹس اور دفاتر کو اس منصوبے پر جلد از جلد منتقل کرے۔

اس موقع پر چیئرمین کپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کہا کہ ان اقدامات سے نہ صرف توانائی کی بچت میں اصافہ ہوگا بلکہ اخراجات میں بھی خاطر خواہ کمی آئے گی۔