گورنر بلوچستان کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیئے جانے کا امکان،سردار سربلند خان مضبوط امیدوار

 
0
161

بلوچستان کا نیا گورنر پیپلزپارٹی کے رہنما سردار سربلند خان کو بنائے جانے کا امکان ہے۔

رقبے کے لحاظ سے پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں گورنر کا عہدہ 13 اپریل سے خالی ہے، ظہورآغا کے استعفے کے بعد جان محمد جمالی قائمقام گورنر کے طورپرخدمات انجام دے رہے ہیں۔

اب بلوچستان میں باضابطہ نئے گورنر کی تقرری کی خبر ہے، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ گورنر کا عہدہ پیپلزپارٹی کو دیاجائے گا، جس کے لئے پیپلز پارٹی بلوچستان کے رہنما سردارسربلند خان جوگیزئی مضبوط امیدوارہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز میں گورنر بلوچستان کی تعیناتی کا نوٹی فکیشن جاری ہونے کا امکان ہے۔