حکومت تحریک انصاف سے خوفزدہ،مزید استعفوں کی منظوری پر خاموشی کیوں ؟

 
0
154

تحریک انصاف کے اراکین قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا معاملہ ، وزیراعظم شہبازشریف نے سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف کو تحریک انصاف کے مزید ارکان کے استعفوں کی منظوری سے روک دیا ۔ اگلے احکامات تک پی ٹی آئی کے کسی رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا ۔
حکومت کی سیاسی مصلحت یا ضمنی انتخابات میں شکست کا خوف ، پاکستان تحریک انصاف کے مزید ارکان قومی اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کا عمل روک دیا گیا ۔
ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے ایک درجن سے زائد اراکین کے استعفوں کی منظوری کی فائل سپیکر کو بھجوائی گئی تھی۔جن میں تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی اور ان کے بھانجے ظہور حسین قریشی کا نام بھی شامل تھا ۔ استعفوں کی منظوری سے پہلے وزیراعظم نے سپیکر کو ان استعفوں کی منظوری سے روک دیا ۔ وزیر پارلیمانی امور غلام مرتضی عباسی نے سپیکر قومی اسمبلی کو استعفے منظور نہ کرنے کا وزیراعظم کا پیغام پہنچایا ۔ جس کے بعد تحریک انصاف اراکین کے استعفوں کی فائل کو فی الحال داخل دفتر کردیا گیا ۔
پارلیمانی ذرائع نے مزید بتایا کہ سپیکر کو اگلے احکامات تک پی ٹی آئی کے کسی رکن قومی اسمبلی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوگا ۔ تحریک انصاف کے دو اراکین شکور شاد اور محمد میاں سومرو کے استعفوں کا معاملہ پہلے ہی عدالت میں ہے۔ استعفوں کی منظوری کے حوالے سے کوئی مزید فیصلہ عدالتی فیصلہ آنے کے بعد کیا جائے گا ۔
تحریک انصاف کے تمام مستعفی اراکین کی تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے بند ہے تاہم وہ تاحال سرکاری رہائش گاہیں استعمال کررہے ہیں۔