چین کا برآمدی کنٹرول کے لیے امریکی اقدامات پر گہری تشویش کا اظہار

 
0
154

ڈبلیو ٹی او کونسل فار ٹریڈ ان گڈز کا باضابطہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقد ہوا ہے۔ اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق اجلاس میں چینی وفد نے امریکہ کی جانب سے افراط زر میں کمی کے حالیہ ایکٹ میں تجارتی امتیاز اورمحصولات کے بگاڑ پر 40 منٹ کی تقریر کی اور امریکہ کی عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری چین اور سپلائی چین میں خلل ڈالنے والی پالیسیز اور اقدامات کو ہدفِ تنقید بنایا نیز ان پالیسیز اور اقدامات کو ڈبلیو ٹی او کے قواعد اور بین الاقوامی قانون کے عمومی اصولوں کی خلاف ورزی قرار دیا ۔
چینی وفد نے اس بات پر زور دیا کہ تجارتی جنگیں، سائنس اور ٹیکنالوجی کی جنگیں، مصنوعی “دیوار کی تعمیر” اور “ڈی کپلنگ”دنیا کو ایک بند گلی میں لے جاتے ہیں، جو مارکیٹ کی معیشت کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے اور عالمی صنعتی و سپلائی چین اور بین الاقوامی تجارت کو بری طرح متاثر کریں گے۔ چین اقتصادی، تجارتی، سائنسی اور تکنیکی تبادلوں کو سیاسی رنگ دینے کی مخالفت کرتا ہے اور امریکہ پر زور دیتا ہے کہ وہ اپنے وعدے پورے کرے، غلطیوں کو فوری طور پر درست کرے اور مشترکہ طور پر عالمی سیمی کنڈکٹر انڈسٹری چین کے استحکام کو برقرار رکھے۔