خیبر پختونخوا حکومت کا آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے بڑا اقدام

 
0
115

خیبر پختونخوا حکومت کا آٹا بحران پر قابو پانے کیلئے بڑا اقدام،محکمہ خوراک خیبر پختونخوا نے گندم کا روزانہ کوٹہ 5000 میٹرک ٹن سے بڑھا کر 6500 میٹرک ٹن کر دیا گیا۔ محکمہ خوراک خیبر پختونخوا کا کہنا ہے کہ صوبے کے تمام فعال فلور ملز کو آبادی کی تناسب گندم کی فراہمی کی جائیگی ،چار کروڑ 76 لاکھ سے زائد افراد کیلئے روزانہ ساڑھے چھ ہزار ٹن گندم فلورملز کو روزانہ بھجوائے جائینگے،پشاور میں 49 لاکھ 84 ہزار 563 نفوس کیلئے 760 ٹن گندم فلور ملز کو دیئے جائینگے ۔محکمہ خوراک نے تمام ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولرز، راشنگ کنٹرولر اور سٹوریج حکام کو کوٹہ بڑھانے اور مانیٹرنگ کیلئے مراسلہ بھجوایا۔