وزیراعظم شہبازشریف اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے۔
پنجاب کی صورتحال پر وفاقی حکومت میں شدید تشویش پائی جاتی ہے اور اس حوالے سے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہوگئے ہیں۔
وزیر اعظم شہبازشریف نے پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، جس میں دونوں رہنماوں نے پنجاب کی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
حکومتی بڑوں نے پنجاب میں آئین کے مطابق چلنے پر اتفاق کیا ہے اور آئینی و قانونی مشاورت کے تحت حکمت عملی بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔