فواد چوہدری کی درخواستِ ضمانت، الیکشن کمیشن کی استدعا مسترد

 
0
115

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی ضمانت بعد از گرفتاری کی درخواست پر سماعت کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کے وکلاء کی استدعا مسترد کر دی۔

اسلام آباد کے ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے فواد چوہدری کی درخواست کی سماعت کی۔

دورانِ سماعت الیکشن کمیشن کے وکلاء نے عدالت سے پرسوں تک کا وقت مانگ لیا۔

ایڈیشنل سیشن جج فیضان حیدر گیلانی نے پرسوں تک کا وقت دینے کی استدعا مسترد کر دی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آج 12 بجے پراسیکیوٹر کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا۔