گوجرانوالہ(ٹی این ایس) :ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد عظیم المعروف علی بابا کے ڈیرے پر دوست ملن پارٹی کا اہتمام

 
0
73

1993

سے 2023 کا یہ طویل سفر کب کہاں اور کیسے گزرا گیا پتہ ہی نہیں چلا، دوستوں سے مل کر پرانی یادیں تازہ ہوئی، ملک شہزاد چشتی

امیر حمزہ ڈھلوں نے آسٹریلیا ، محمد اویس نے دبئی اور Asi میاں زاہد محمود نے ڈسکہ سے بذریعہ ویڈیو پارٹی کو چار چاند لگائے

عید ملن پارٹی کا مقصد دوستوں کے ساتھ گیٹ ٹو گیٹ ملاقات کا ایک بہانا ہوتا، سب کا شکریہ ادا کیا، چوہدری زاہد عظیم

گوجرانوالہ ( ) تفصیلات کے مطابق ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری زاہد عظیم المعروف علی بابا کے ڈیرے پر دوست ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں کچی پکی کے دوستوں نے شرکت کی، نوجوان صحافی چیف ایڈیٹر اجداد نیوز پیپر ملک شہزاد چشتی ، کاروباری شخصیت ملک محمد محسن، کاروباری شخصیت محمد جمشید بٹ،محمد عامر شفیع، کاروباری شخصیت ملک محمد فیصل ابراہیم، پروفیسر محمد فیصل حنیف، بزنس مین علی رضا، کاروباری شخصیت محمد بلال ، کاروباری شخصیت عبدالوہاب بٹ ودیگر نے شرکت کی ،جہاں پر سب دوستوں نے 30 سالہ کیک کاٹا خوب شغل لگایا اور ہلہ گلہ کیا، امیر حمزہ ڈھلوں نے آسٹریلیا ، محمد اویس عطاء نے دبئی اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر میاں زاہد محمود نے ڈسکہ سے بذریعہ ویڈیو پارٹی کو چار چاند لگائے، اس موقع پر ملک شہزاد چشتی کا کہنا تھا کہ 1993 سے 2023 کا یہ طویل سفر کب کہاں اور کیسے گزرا گیا پتہ ہی نہیں چلا مگر آج دوستوں سے مل کر پرانی یادیں تازہ ہوگئی ہے، تمام دوستوں نے بہترین عید ملن پارٹی پروگرام کا اہتمام کرنے پر چوہدری زاہد عظیم المعروف علی بابا کا شکریہ ادا کیا اور مبارکباد دی ، سیاسی وسماجی شخصیت زاہد عظیم نے سب دوستوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انشاءاللہ ایسے پروگرام کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہیں گا، عید ملن پارٹی کا مقصد دوستوں کے ساتھ گیٹ ٹو گیٹ ملاقات کا ایک بہانا ہوتا ملکی حالات سب کے سامنے ہے ہر بندہ ہی پریشان ہے پرانے دوستوں سے مل کر پرانی یادیں تازہ ہوئیں جس سے من ہلکا اور ذہنی سکون ملا۔