لاہوراگست15(ٹی این ایس )صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر کے تمام سرکاری تعلیمی ادارے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد دوبارہ کھل گئے ہیں اورگزشتہ روزسڑکوں کی رونکیں واپس لوٹ آئی ہیں جبکہ تمام سکولوں میں تدریسی عمل شروع ہو گیا ہے اکثر سرکاری سکولوں میں نئے داخلوں کے باعث طلباء طالبات اور اساتذہ کی حاضری کم رہی اساتذہ کا کہنا تھا کہ داخلوں کا عمل مکمل ہوتے ہی تعلیمی اداروں میں بچوں کی حاضری مکمل ہوجائے گی اور باقاعدہ پڑھائی شروع ہوجائیگی واضح رہے کہ محکمہ تعلیم پنجاب نے 25 مئی سے 14 اگست تک سکولوں اور کالجز کی موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا۔













