سی ڈی اے کے سیکٹر سی سولہ کے بلڈ اپ پراپرٹی ایوارڈ کے معاملے پر ممبر پلاننگ نے بتایا کہ زمین کے سروے کا اختیار پلاننگ اینڈ ڈیزائن ونگ کے پاس ہے۔
اس حوالے سے ایک ڈائریکٹوریٹ بھی بنایا گیا ہے ، سیکڑ سی سولہ کا سروے پلاننگ ونگ سے کروایا جائے گا جبکہ اس حوالے سے کسی فرم کی خدمات بھی حاصل کی جا سکتی ہیں
ممبر پلاننگ کا مزید کہنا تھا کہ ایوارڈ کرنے کا اختیار پلاننگ ونگ کے پاس نہیں سروے کے بعد ایوارڈ مجوزہ قانون اور طریقہ کار کے تھے ہی ہوگا ان کا مزید کہنا تھا کہ سپارکو کی مدد سے جو تصاویر لی گئی ہیں ان کے مطابق ہی سروے کو آگے چلایا جائے گا۔













