اسلام آباد(ٹی این ایس) اسرائیل کا اعلان جنگ، چند تصویری جھلکیاں

 
0
131

فلسطینی علاقے غزہ پٹی سے اسرائیل کی جانب بڑی تعداد میں راکٹ داغے جانے اور مسلح افراد کے اسرائیلی علاقے میں گھس کر حملے کرنے کے بعد اسرائیل کی طرف سے اعلان جنگ کیا جا چکا ہے۔
غزہ میں بڑے پیمانے پر ہلاکتیں
اسرائیلی طیاروں نے غزہ پٹی کے علاقے میں حماس کے فوجی اہداف اور کمانڈ سنٹرز کو نشانہ بنایا ہے۔ غزہ پٹی کی وزارت صحت کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سرائیلی بمباری سے200 کے قریب فلسطینی ہلاک جبکہ 1600 کے قریب زخمی ہوئے ہیں۔
حماس کے راکٹ حملوں میں 40 اسرائیلی ہلاک
میڈیا اطلاعات کے مطابق اسرائیل میں کیے جانے والے حملوں کے نتیجے میں کم از کم 40 اسرائیلی ہلاک ہوئے ہیں جبکہ سینکڑوں دیگر زخمی ہیں۔
عالمی رد عمل
حماس کی طرف سے اسرائیل پر حملوں اور اسرائیل کے جوابی حملوں کے تناظر میں دنیا بھر سے ردعمل سامنے آ رہا ہے۔ مغربی ممالک کی طرف سے حماس کے حملوں کو دہشت گردی قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ اسرائیل کو اپنے بھرپور دفاع کا حق حاصل ہے۔ جبکہ زیادہ تر مسلم ممالک نے فریقین پر زور دیا ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں اور صورتحال کو مزید خراب ہونے سے بچائیں۔