ہری پور(ٹی این ایس) ڈی پی او آفس ہری پور میں سب انسپکٹر سے انسپکٹر کےعہدے پرترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد ۔

 
0
198

ہری پور( ) ڈی پی او ہری پور محمد عمر خان نے سب انسپکٹر سے انسپکٹر کے عہدے پر ترقی پانے والے افسران کو رینکس لگائے ۔اس موقع پر ایس پی انوسٹی گیشن ہری پور آصف گوہر بھی ہمراہ تھے ۔
ڈی پی او ہری پور نے ترقی پانے والے افسران سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن کامیابی کی کنجی ہے ، میرٹ کی بالادستی ، مظلوموں کی دادرسی اور بہتر کارکردگی دکھا کر آپ مزید ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں۔نئے عہدے کے ساتھ اہم ذمہ داریاں آپ کو سونپی جا رہی ہیں امید کی جاتی ہے کہ آپ آئندہ بھی محنت اور لگن کو اپنا شعار بنائیں گے ۔
سب انسپکٹر سے انسپکٹر پروموٹ ہونے والے افسران میں گل نواز خان ،حبیب الرحمان ،عبدالجلیل، ارشد خان،چن زیب تنولی شامل ہیں ۔