راولپنڈی ( )پٹرولنگ پولیس کی طرف سے پولیس رپورٹنگ سنٹر کے قیام کو عوام نے خوش آئند قرار دیا ۔ راولپنڈی پٹرولنگ پولیس پوسٹ قائد اعظم کالونی چوکی انچارج سب انسپکٹر محمد علی خان نے ایس ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کی خصوصی ہدایت پر اور ڈی ایس پی پٹرولنگ راولپنڈی چوہدری ذوالفقار کی زیرنگرانی عوام کی سہولت کے لیے پٹرولنگ پوسٹ پر پولیس رپورٹنگ سینٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا ہے ۔پی۔آر ۔او راجہ ادریس لنگڑیال نے بتایا کہ راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع اٹک جہلم چکوال اور راولپنڈی کی تمام پٹرولنگ پوسٹوں پر پولیس رپورٹنگ سینٹر کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے جس پر عوامی حلقوں کی جانب سے آئ۔جی پنجاب اور ایس۔ایس۔پی پٹرولنگ راولپنڈی محمد بن اشرف کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پٹرولنگ پوسٹوں پر رپورٹنگ سنٹر کے قیام سے عوام کو درپیش مسائل میں کافی آسانی هو گی ۔