ملتان(ٹی این ایس) الیکشن میں فصلی بٹیروں کو عبرتناک شکست ہوگی: آصف زرداری

 
0
148

پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے ملتان سے روانگی سے قبل پیپلزپارٹی ملتان کے مقامی قائدین سے ملاقات کی۔آصف زرداری سے ملاقات کے موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، چیف کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاہین اور ضلعی جنرل سیکرٹری را ساجد علی نے سیف ذوالفقار تلواروں کا ماڈل پیش کیا، آصف علی زرداری نے مقامی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی عوامی طاقت سے 8 فروری کو کامیابی حاصل کرے گی۔سابق صدر نے کہا کہ پارلیمنٹ کی مضبوطی میں ہی جمہوریت کی فتح ہے، بطور صدر پاکستان تمام اختیارات کو پارلیمنٹ کو دیکر عوامی راج کی بنیاد رکھی، فصلی بٹیرے الیکشن کے دنوں میں عوام کو بے وقوف بنانے آجاتے ہیں، فصلی بٹیروں کو اس بار عبرتناک شکست ہوگی۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ ہمارا منشور مہنگائی اور بے روزگاری کا خاتمہ کرکے عوام کو خوشحال بنانا ہے، 26 جنوری کو میں اور چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ملتان آئیں گے اور جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔