کراچی اگست19(ٹی این ایس) کراچی پولیس چیف غلام قادر تھیبو صاحب نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے اور بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دو ڈاکوؤں کو ہلاک کرنے والی شاہرائےفیصل پولیس کی ٹیم کے لئے 50000 روپے کا اعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مورخہ 12 اگست کو 8 ملزمان نے میکڈونلڈ بلاک 9 کے ڈی اے اسکیم اور بعدازیں کے ایف سی میں ڈکیتی کی وارداتیں کیں اور فرار ہوگئے۔گزشتہ شب پولیس نے اطلاع پاکر ملزمان کی کمیں گاہ پر چھاپہ مارا تو پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہواجس کے نتیجے میں دو ملزمان ہلاک ہو گئے ان کے قبضہ سے ایک 9 ایم ایم پسٹل ، ایک 30 بور پسٹل، 3 موبائل اور موٹرسائیکل برآمد ہوئی۔













