پاکستان اداروں کے ساتھ تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتا۔شہباز شریف

 
0
539

لاہور اگست 19(ٹی این ایس)وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے پارٹی رہنماﺅں کو قومی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا، شہباز شریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان اداروں کے درمیان تصادم کا متحمل نہیں ہو سکتالہٰذاایسے بیانات سے گریز کیا جائے جو قومی وقار کے منافی ہوں،انہوں نے کہا ن لیگ قومی اداروں کا احترام کرتی ہے اور ایسے بیانات نہ دیئے جائیں جس سے اداروں کے احترام پر آنچ آئے۔

واضح رہے کہ خواجہ آصف بھی ن لیگ میں دھڑے بندی کا اعتراف کر چکے ہیں کہ ن لیگ میں دھڑے بندی ہیں ایک گروپ قومی اداروں کیخلاف محاذ آرائی کیخلاف اور دوسرا اس کی حمایت میں ہے۔