کینیڈا(ٹی این ایس) ”مشن کینیڈا ”وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی وزارتی ٹیم کی وینکوور میں برٹش کولمبیا کی وزرا سے ملاقات

 
0
35

”مشن کینیڈا ”وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی وزارتی ٹیم کی وینکوور میں برٹش کولمبیا کی وزرا سے ملاقات
پنجاب اور برٹش کولمبیا کو جڑواں صوبے قرار دینے پر اتفاق، سرمایہ کاری کی تجاویز کا جائزہ
پنجاب اور کینیڈین صوبے کے مابین معاشی تعلقات اور روابط بڑھانے پر اتفاق، باہمی سیاحت کے مواقع بڑھانے پر غور
مذاکراتی ٹیم میں وزرا ایس ایم تنویر،عامر میر،منصور قادر،برٹش کولمبیا کے وزرا ہیری باریز،رچنا سنگھ اور جگروپ برار شامل
لاہور27جنوری:……وزیر اعلیٰ محسن نقوی کی ہدایت پر تین رکنی وزارتی وفد نے کینیڈین شہر وینکوور میں برٹش کولمبیا کے وزارتی وفد سے ملاقات کی اور برٹش کولمبیا اور پنجاب کو جڑواں صوبے قرار دینے کی تجویز پر اتفاق کیا۔ وزارتی وفد کی جانب سے پنجاب میں سرمایہ کاری کی سفارشات اور تجاویز کا جائزہ لیا گیا۔پنجاب کیوزارتی وفد نے وزیراعلی محسن نقوی کی جانب سے باہمی تعلقات کے فروغ کے لیے تجاویز اور سفارشات پیش کیں۔ وزارتی وفود نے دونوں صوبوں کے مابین تجارتی معاشی تعلقات اور روابط بڑھانے پر اتفاق کیا۔وفود نے دونوں صوبوں کے مابین باہمی سیاحت کے مواقع بڑھانے پر غور کیا۔برٹش کولمبیا کے وزارتی وفد نے پنجاب کی زیادہ سے زیادہ ہنر مند افرادی قوت برٹش کولمبیا بھجوانے کی درخواست کا اعادہ بھی کیا۔برٹش کولمبیا کے وزرا میں ہیری باریز، رچنا سنگھ اور جگروپ برار شامل تھے۔پاکستانی وفد میں ایس ایم تنویر، منصور قادر اور عامر میر شامل تھے۔