راولپنڈی(ٹی این ایس) پولیس کی موثر تفتیش

 
0
45

راولپنڈی

پولیس کی موثر تفتیش

خاتون کے اغواء و قتل کے مقدمہ میں مجرم ٹیپو میر کو معزز عدالت نے سزا سنا دی،

مجرم ٹیپو میر کو موت کی سزا سنائی گئی،

مجرم کو 14 لاکھ روپے ہرجانہ اور عمر قید اور 7 سال قید کی سزائیں بھی سنائی گئیں،

مجرم نے مقتولہ حنا اکبر کو اغواء کر کے قتل کیا اور نعش کے ٹکڑے کر کے اعضاء نالہ لئی کے قریب پھینک دئیے تھے

اغواء و قتل کا مقدمہ مارچ 2023 میں تھانہ واہ کینٹ میں درج کیا گیا تھا،

واہ کینٹ پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے موثر تفتیش کرتے ہوئے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا گیا،

ٹھوس شواہد اور موثر پیروی مقدمہ کے پیش نظر مجرم ٹیپو میر کو معزز عدالت سے قرار واقعی سزا سنائی گئی،

سفاکانہ واردات کی موثر تفتیش اور ایک سال سے کم عرصہ میں مجرم کو قرار واقعی سزا ملنے پر سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس پی پوٹھوہار، اے ایس پی ٹیکسلا، واہ کینٹ پولیس اود تفتیشی و لیگل ٹیم کو شاباش،

مجرم کتنا بھی شاطر کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتا، سی پی او سید خالد ہمدانی

مجرم کو قرار واقعی سزا ملنا انصاف کی فتح ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی