بھارتی دلی کے وزیر اعلی اروند کیجروال جیل میں رہ کر صوبے کو چلائیں گے، وزیر اعلی کی پارٹی نے دو ٹوک اعلان کر دیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دلی کے وزیر آتشی کا کہنا ہے کہ اروند کیجروال جیل میں رہ کر صوبے کی مسائل کو حل کریں گے، اور حکومت چلائیں گے۔
عام آدمی پارٹی کے سربراہ اور دلی کے وزیر اعلی ان دنوں ایکسائز پالیسی کیس میں جیل میں بند ہیں، انہیں اینفورسمنٹ ڈائیرکٹوریٹ نے خود گرفتار کیا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق وزیر آتشی نے الزام عائد کیا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی سیاسی سازش کے تحت اروند کیجروال کو الیکشن سے دور رکھنا چاہتی ہے۔
ان کا کہا مزید کہنا تھا کہ کیجروال ہی وزیر اعلی تھے، ہیں اور رہیں گے۔ ہم نے پہلے بھی کہا تھا، اور اب بھی کہیں گے کہ کیجروال جیل سے حکومت چلائیں گے، ایسا کرنے سے انہیں کوئی قانون نہیں روک سکتا ہے۔ساتھ ہی وزیر نے بھارتی وزیر اعظم مودی پر الزام عائد کیا کہ وہ اروند کیجروال سے خوفزدہ ہیں، ایجنسیاں بھی وزیر اعلی کے خلاف کرپشن ثابت نہیں کر پائی ہیں۔
دلی کے وزیر اعلی کی گرفتاری اس وقت عمل میں آئی ہے، جب ان کی حفاظتی بیل دلی ہائیکورٹ نے دینے سے انکار کر دیا، جس کے بعد اینفورسمنٹ ڈائیرکٹوریٹ نے انہیں گرفتار کیا۔