اسلام آباد(ٹی این ایس) کرغزستان سے مزید دو پروازیں پاکستانی طلبا کو لے کر اسلام آباد اور لاہور پہنچ گئیں

 
0
72

کرغزستان سے ایک اور پرواز 100سے زائد پاکستانی طلبا کو لے کر اسلام آباد پہنچ گئی۔
کرغزستان میں پھنسے پاکستانی طلبا کے کو واپس لے کر خصوصی پرواز بشکیک سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچ گئی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ بشکیک سے اسلام آباد آنے والی پرواز شام 7 بج کر 45 منٹ پر اسلام آباد پہنچی، پرواز اے کے این 4575 میں 140 مسافروں کو لایا گیا۔
دوسری جانب خصوصی طیارہ بشکیک سے پاکستانی طلبا سمیت دیگر 180مسافروں کو لے کر لاہور ایئرپورٹ پہنچ گیا۔بشکیک سے پرواز کے اے 6571 لاہور ایئرپورٹ پہنچ گئی، بشکیک سے طلبا سمیت کل 180 مسافروں کو لے کر پرواز کو شام 7 بجے لاہور پہنچنا تھا لیکن تکنیکی مسائل کے باعث تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔ادھر بیشکیک سے آنے والے زخمی طلبا کے لیے ایمبولینس بھی لاہور ائیر پورٹ پر موجود ہیں، زخمی طلبا کو موقع پر طبعی امداد دی جائے گی۔لاہور ایئرپورٹ پر ریسکیو اہلکار بھی تعینات ہیں جبکہ طلبا کے والدین بھی ایئرپورٹ پر موجود ہیں۔لواحقین کا کہنا ہے کہ ہمارے بچے اپنی مدد آپ کے تحت واپس آرہے ہیں، حکومت نے خاطر خواہ اقدامات نہیں کیے۔