شوگرملزایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ شوگرانڈسٹری کوفاضل ذخیرے کے اخراجات کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے،حکومت پاکستان چینی برآمد کرنے کی اجازت دے۔
پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق چینی کی بین الاقوامی قیمتیں مسلسل نیچے گِررہی ہیں،پالیسی فیصلہ نہ ہونے سے ملک کوپہلے ہی30کروڑڈالرکانقصان ہوچکا،حکومت تصدیق شدہ12لاکھ میٹرک ٹن اضافی اسٹاک کی برآمدکی اجازت دے۔شوگرملزایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ میں دعوی کیا گیا ہے کہ نومبرکے آخرتک اضافی اسٹاک بڑھ کر15لاکھ میٹرک ٹن ہوجائیگا،آنیوالے کرشنگ سیزن میں بہت کم وقت رہ گیاہے، شوگرانڈسٹری کافی عرصے سے سرپلس چینی برآمدکرنیکی اپیل کررہی ہے۔
اعلامیہ میں مزید کہا گیا ہے کہ شوگرانڈسٹری کوفاضل ذخیرے کے اخراجات کی وجہ سے بھاری نقصان کا سامنا ہے،شوگرانڈسٹری کو اضافی اسٹاک کے باعث درپیش مالی مسائل بے قابو ہوتے جا رہے ہیں۔













