اسلام آباد(ٹی این ایس) چھیتر سالہ باپ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ دیے

 
0
345

76

سالہ باپ نے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کے سامنے روتے ہوئے ہاتھ جوڑ دیے ،
فیضان کے والد روسٹرم پر وکیل رضوان اعوان کے ساتھ آکر کھڑے ہو ئے،روتے ہوئے کہا جج صاحب
ان سے پوچھیں کہ میرے بیٹے کا جرم کیا ہے ؟؟
ہاتھ باندھ کر کہا کہ
جج صاحب مجھے پھانسی پر لٹکانے کا حکم کر دیں ،
میں 76 سال کا ہوں ،میری بیوی 65 سال کی ہے ،
ہم دونوں پل پل مررہے ہیں ،
فیضان کی ماں بیمار ہیں ،
شدید تکلیف میں ہیں ،جب سے بیٹا جبری لاپتہ ہوا ہے وہ بستر پر پڑی ہیں ،
اور کتنا ظلم کرنا ہے ہمارے ساتھ ؟؟؟
ہم مزید ظلم سہنے کے قابل نہیں رہے ،انہیں کہیں اب بس کر دیں
کمرہ عدالت میں جذباتی ماحول