گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی

 
0
510

گوجرانوالہ اگست24(ٹی این ایس): پاکستان میں بیشتر سرکاری و غیر سرکاری اداروں کارخانوں اور فیکٹریوں میں  آگ سے نمٹنے کے لیے مناسب اقدامات کے فقدان باعث آئے دن آتشزدگی کے واقعات رونما ہو رہے ہیں ۔گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا.ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں۔

ریسکیو ٹیم کے مطابق جمعرات کی صبح گوجرانوالہ میں پلاسٹک فرنیچر کی فیکٹری میں آتشزدگی کا واقعہ رونما ہوا .آگ کی شدت کی وجہ سے آگ پر قابو نہ پایا جا سکا مگر ریسکیو ٹیم ک جانب سے کوششیں جاری رہیں.آگ نے پوری فیکٹری کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ ریسکیو کی 12 گاڑیاں آگ پر قابو پانے کی کوششوں میں مصروف رہیں جبکہ 100 سے زائد ریسکو اہلکار فائر فائٹنگ کے عمل میں حصہ لیا۔ آگ کی شدت کے باعث عمارت میں دراڈیں پڑ گئیں.عمارت کا کسی بھی وقت منہدم ہونے کا خدشہ ہے۔