راولپنڈی(ٹی این ایس) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت سے منشیات سپلائر مجرم محمد اصغر کو 09 سال قید سخت کی سزا

 
0
54

راولپنڈی ( ) راولپنڈی پولیس کی موثر پولیسنگ، معزز عدالت سے منشیات سپلائر مجرم محمد اصغر کو 09 سال قید سخت کی سزا، مجرم کو 04 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا بھی سنائی گئی،
مجرم محمد اصغر سے 01 کلو 420 گرام چرس برآمد ہوئی تھی، تھانہ پیرودھائی اے ایس آئی ذیشان سرور نے ہمراہ پولیس مجرم محمد اصغر کے خلاف نومبر 2023 میں مقدمہ درج کیا تھا، پولیس نے مجرم کو گرفتار کر کے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا، مقدمہ کی موثر پیروی کے پیش نظر معزز عدالت نے مجرم کو قرار واقعی سزا سنائی،
سی پی او سید خالد ہمدانی کی ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور تفتیشی و لیگل ٹیموں کو شاباش،
منشیات فروشوں کی سزایابی معاشرہ سے اس ناسور کے خاتمے کے لئے اہم ہے، سی پی او سید خالد ہمدانی ۔