مریم نےحمزہ شہبازشریف کو باہر بھجوادیا ہے،ڈاکٹر شاہد مسعود کا دعویٰ

 
0
380

لاہور: اگست 24 (ٹی این ایس)سینئر اینکر اور تجزیہ کار ڈاکٹر شاہد مسعود نے دعوی ٰ کیا ہے کہ حمزہ شہبازشریف کو مریم نوازشریف نے باہر بھجوادیا ہے کیونکہ وہ بقول انکے اب پنجاب میں حمزہ شہبازشریف کی جگہ لینا چاہتی ہیں اور اس سلسلے میں وہ خواجہ سعد رفیق کے ساتھ ملکر حکمت عملی بنارہی ہیں۔ شاہد مسعود نے یہ دعوی ٰ بھی کیا ہےکہ حمزہ شہباز اور خواجہ سعد رفیق میں پہلے ہی کسی بات پر اختلاف ہے تاہم اب حمزہ کو باہر بھیج کر مریم نواز شریف خواجہ سعد کیساتھ ملکر پنجاب کی سیاست پر قابض ہونا چاہتی ہیں۔

شاہد مسعود نے مزیدکہا کہ اگر اب نوازشریف باہر جاتے ہیں تو پیچھے سے انکی ساری جائیدادیں ضبط ہوجائینگی اور توہین عدالت کیس میں 3سے4 وفاقی وزراء کی گرفتاری بھی ہوگی اور موجودہ وزیراعظم شاہد خاقان عباسی انکے خلاف وارنٹ نکالنے کے لیے تیار بھی ہیں۔