پانامہ کیس بینچ کے سربراہ آصف سعید کھوسہ کو دل کی تکلیف

 
0
379

لاہور:اگست29(ٹی این ایس)پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ دل کی تکلیف کے باعث پنجاب کارڈیالوجی لاہور میں داخل کرا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق پانامہ کیس کا فیصلہ سنانے والے بینچ کے سربراہ اور سپریم کورٹ آف پاکستان کے سنئیر جج آصف سعد کھوسہ کی طبیعت دل کی تکلیف کے باعث خراب ہوگئی۔طبیعت کی خرابی کے باعث آپکو پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں داخل کر لیا گیا۔جہاں انکی انجیو گرافی وانجیو پلاسٹی کی گئی۔جسٹس آصف سعید کھوسہ ابھی تک ب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں زیر علاج ہیں جبکہ ہسپتا ل ذرائع کے مطابق فاضل جج کی طبیعت پہلے سے بہتر ہے اور کل گھر منتقل ہو جائیں گے۔