عائشہ گلالئی کوباضابطہ طور پر تحریکِ انصاف سے نکال دیا گیا

 
0
483

اسلام آباد، اگست 29 (ٹی این ایس) تحریک انصاف نے عائشہ گلا لئی کو پارٹی رکنیت سے فارغ کر دیا۔

اس سلسلہ میں پارٹی کا اجلاس منعقد ہوا جسکی صدارت چئیرمین عمران خان نے کی۔ مشاورت کے بعد عمران خان نے بطور چئیر مین اپنے اختیارات کرتے ہوئے گلالئی کو کی پارٹی رلنیت منسوخ کردی۔

 عائشہ گلالئی نے  گذشتہ ع دنوں عمران خان کے خلاف اخلاقی نوعیت کے سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ عائشہ گلا لئی کو نکالے جانے کی یہ کاروائی آرٹیکل 63 کے تحت کی گئی ہے۔

اس کاروائی کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے الیکشن کمیشن اور سپیکر قومی اسمبلی سے بھی عائشہ گلالئی کے خلاف کاروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے