اسلام آباد (ٹی این ایس) ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے باقی ماندہ مسائل کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائیں گے۔ چوہدری محمد یٰسین
سی ڈی اے کا محنت کش اب مخالفین کے کسی سبز باغ پر یقین نہیں کرے گا۔ اورنگزیب خان
سی ڈی اے واٹرسپلائی،ایم پی اواورپارکس ڈائریکٹوریٹ کے سینکڑوں ملازمین کا سی ڈی اے مزدور یونین میں شمولیت کا اعلان۔
سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) کے زیر اہتمام ریفرنڈم رابطہ مہم کے حوالے سے تقاریب پارکس ڈائریکٹوریٹ،ایم پی اواور واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ میں منعقدہوئیں،ایم پی اوڈائریکٹوریٹ سے مہرعلی،قدیراشرف،سفیرتنولی،سیدمقدس حسین شاہ،بلال خان،محسن شاہ،محمدمنیر،عاقب شہزاد،اکرم افضال،پارکس ڈائریکٹوریٹ سے حافظ شہزادغفور،لیاقت علی،عامرمحمود،چوہدری شاہد،چوہدری سہیل،چوہدری اسد،چوہدری نعیم،واٹرسپلائی ڈائریکٹوریٹ سے چوہدری محمد عجائب،محمودبھٹی،اللہ دتہ،چوہدری ناصرعزیز،سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ سے لطیف مسیح نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امان اللہ گروپ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کیا،ان تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے مزدور یونین کے قائدین چوہدری محمد یٰسین،اورنگزیب خان،راجہ شاکر زمان کیانی،مرزاسعیداختر،اظہارعباسی،حاجی صابر،محمد عاصم ملک،سردارنسیم ممتاز،صوفی محمودعلی،چوہدری زاہد احمد،اظہرخان تنولی،ملک دلشاد،وارث دلیپ،شیر محمد سیالوی،اشفاق گجر،راجہ نثار،چوہدری شاہدکھٹانہ،چوہدری منیر،سردارخان نیازی،سید ظفرشاہ،سردارکالاخان،سرداراخلاق،چوہدری خالد،راجہ عبداللہ و دیگر مقررین نے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین نے 2006سے ملازمین کے لیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے اور اپنے پندرہ سالہ دورمیں ملازمین کو بے شمارمراعات دلوائی ہیں جن سے آج بھی تمام ملازمین مستفید ہورہے ہیں، دونوں عیدوں پر ملنے والا فل بیسک عیدالاؤنس مزدور یونین کی طرف سے ملازمین کے لیے تحفہ ہے جو رنگ،نسل اور مذہب سے بالاترہو کر سی ڈی اے کے تمام ریگولر اور ڈیلی ویجز ملازمین کو دیا جاتا ہے جبکہ 2006سے پہلے ملازمین کو عید الاؤنس کے نام پر 500یا 1000روپے دیے جاتے تھے اور ایک طویل عرصے تک اس الاؤنس کی ادائیگی بندش کا شکاررہی لیکن الحمدللہ مزدور یونین کی کاوشوں سے سی ڈی اے میں ہر مسلم و مسیحی اور اقلیتی برادری سے تعلق رکھنے والے ہر ملازم کو بلا تفریق ان کے تہواروں پر یہ الاؤنس دیا جاتا ہے،ہم نے ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،ڈیلی ویجز ملازمین کی مستقلی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل بیسک،عیدالاؤنس،حج پالیسی،کول الاؤنس،خطرہ الاؤنس،حافظ وپادری الاؤنس،20%سپیشل الاؤنس اور بیوہ فنڈ کے قیام سمیت جو دیگر مراعات اپنے محنت کشوں کو دلوائیں اس کارکردگی کے حوالے سے ہمارے مخالفین ہمارامقابلہ کرنے سے قاصر ہیں اور ایک بارپھر سی ڈی اے کے محنت کشوں کو ورغلانے کی کوشش کررہے ہیں لیکن سی ڈی اے کا محنت کش اب انکے کسی سبز باغ پر یقین نہیں کرے گا،سی ڈی اے کے محنت کش اپنی صفوں میں اتحاد برقراررکھیں انشاء اللہ جیت سی ڈی اے مزدور یونین کا مقدرہو گی۔