اسلام آباد (ٹی این ایس) چھ فروری کا سورج سی ڈی اے مزدور یونین کی فتح کانویدلے کر طلوع ہوگا۔ چوہدری محمد یٰسین

 
0
54

اسلام آباد (ٹی این ایس) چھ فروری کا سورج سی ڈی اے مزدور یونین کی فتح کانویدلے کر طلوع ہوگا۔ چوہدری محمد یٰسین
ڈی جی آفس سے محمد اعظم خان،عاطف سلیم،عمران شاہ،محمدعرفان و دیگراپنے ساتھیوں سمیت امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شامل۔
سی ڈی اے ڈی جی آفس سے محمد اعظم خان،عاطف سلیم،عمران شاہ،محمد عرفان،میڈم فرح،علی زین،واٹرسپلائی پروڈکشن ڈویژن ون سے شیخ انیل فورمین اور پروڈکشن ٹو سے ساجد شاہ نے اپنے سینکڑوں ساتھیوں سمیت امان اللہ اور پاشاگروپ کو چھوڑ کر سی ڈی اے مزدور یونین (چوہدری محمد یٰسین گروپ) میں شمولیت کا اعلان کر دیا،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد یٰسین نے شمولیتی تقریب کے موقع پرتمام ملازمین کو مزدور یونین میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ سی ڈی اے مزدور یونین کو ادارے کی تاریخ میں یہ اعزاز حاصل ہے کہ ہم نے رنگ و نسل اور مذہب سے بالاترہوکر ملازمین کی بلا تفریق خدمت کی،نفرتوں کا خاتمہ کیااور محبتوں کو فروغ دیا اور آپ محنت کشوں کے ووٹ کی طاقت سے چار مرتبہ سی بی اے منتخب ہوئے،مجھے یہ کہتے ہوئے فخر محسوس ہوتا ہے کہ مسلم او رمسیحی ملازمین کے دونوں عید کے تہواروں پر تمام ملازمین کو فل بیسک عید الاؤنس،حج پالیسی کے تحت پچاس ملازمین کو حج بیت اللہ کی زیارت،مسیحی ملازمین کے لیے ویٹی کن سٹی بھیجوانے کا بندوبست،چارہزار ریگولر ملازمین کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،بیوہ فنڈکاقیام،پانچ سو بیواؤں کے پلاٹوں کی الاٹمنٹ،مزید چار ہزار پلاٹوں کی ڈویلپ سیکٹرز میں منظوری،حافظ و پادری الاؤنس،خوشبوالاؤنس،خطرہ الاؤنس،کول الاؤنس،تمام ملازمین کے سکیلوں کی اپ گریڈیشن،ملازمین کے بچوں کی بھرتی،ڈیتھ کوٹے پر یتیم بچوں کی بھرتی،فائر بریگیڈ ملازمین کی ڈبل تنخواہ،ڈیلی ویجز،کنٹریکٹ اور اوور ایج ملازمین کی مستقلی،20%سپیشل الاؤنس بمعہ بقایاجات کی ادائیگی سمیت دیگر مراعات،سی ڈی اے کی تقسیم اور سینی ٹیشن ڈائریکٹوریٹ کی نجکاری کے خلاف قانونی اور عملی جدوجہد جو سی ڈی اے مزدور یونین کی سالہا سال جدوجہد کا حصہ ہے اور پاکستان کی تاریخ میں اس کارکردگی کی مثال دیگر اداروں میں نہیں ملتی،2017میں ادارے کی تقسیم اور سینی ٹیشن کی نجکاری کے خلاف آواز بلند کرنے کے جرم میں انتظامیہ نے اپنے ٹاؤٹوں کے ذریعے سی ڈی اے کے محنت کشوں کو ڈبل بیسک اور دیگر مراعات میں اضافے کے سبز باغ دکھا کر ہماراراستہ روکتے ہوئے اقتدار میں لاکر بیٹھایا اور اس نوسربارمزدور دشمن ٹولے نے سی ڈی اے جیسے قومی ادارے اور ملازمین کے خلاف میر جعفر اور میر صادق کا کرداراداکیا اور لیبریونین اوراسکی بغل بچہ تنظیم ایمپلائز یونین جو تین سال تک سی ڈی اے کے محنت کشوں کو بیوقوف بنا کر اقتدار کے نشے میں مست رہی اور ادارے میں لوٹ مار اوراقرباپروری کا بازارگرم رکھا اور اب ایک بارپھر اسی تاریخ کو دوبارہ دہراناچاہتے ہیں لیکن سی ڈی اے کے باشعورمحنت کش انکے چنگل میں نہیں آئیں گے اورانشاء اللہ 06فروری کا سورج سی ڈی اے مزدور یونین کی فتح کی نوید لے کر طلوع ہوگا اور ملازمین اپنے ووٹ کی طاقت سے ان بہروپیوں کو ہمیشہ کے لیے ادارے سے رخصت کردیں گے،سی ڈی اے مزدور یونین ملازمین کو یقین دلاتی ہے کہ انشاء اللہ ریفرنڈم میں کامیابی کے بعد ملازمین کے باقی ماندہ مطالبات کو ترجیح بنیادوں پر حل کروائے گی۔