ہری پور (ٹی این ایس)( رپورٹ ملک رضوان چوہان )ہری پور الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کی نو منتخب کابینہ کا پہلا باضابطہ اجلاس ہری پور پریس کلب میں زیر صدارت سردار آصف منعقد ہوا۔ اجلاس کی کاروائی جنرل سیکرٹری نے شروع کی۔ تلاوت کلام پاک کے بعد کابینہ اجلاس کا ایجنڈا پیش کیا گیا۔ ایجنڈا کے مطابق مندرجہ ذیل امور پر سیر حاصل بحث کے بعد متفقہ طور پر پیمرا رجسٹرد ٹی وی چینل سے منسلک نمائندگان کے لیے نئی ممبر شپ اوپن کرنے اور ووٹ کا حق دینے ، نئی کمیٹیاں بنانے جن میں ممبر شپ کمیٹی اور سکرونٹی کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی جبکہ الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن رجسٹرڈ کے چیئرمین کے لیے ڈاکٹر آصف اقبال اور وائس چئیرمین کیلئے ذوالفقار مغل کے نام پر مشاورت کے بعد متفقہ طور پر منظوری دی گئی ، اجلاس میں حلف برداری کی تقریب منعقد کروانے کے بارے میں تبادلہ خیال کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ جلد از جلد تقریب حلف برداری کی تقریب منعقد کی جائے گی ، اجلاس میں صدر الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن سردار آصف، سنئیر نائب صدر مہر سیماب، نائب صدر اول طارق محمود، نائب صدر دوئم کرن اعوان، جنرل سیکرٹری ملک شاہد تبسم، جوائنٹ سیکرٹری فیاض خان، انفارمیشن سیکرٹری ناصر امین، فنانس سیکرٹری عدیل اعوان، آفس سیکرٹری سید علی رضا شاہ نے شرکت کی