این اے 120: کارکن پرعزم رہیں ،مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے، مریم نواز

 
0
507

 

لاہور 6ستمبر (ٹی  این ایس) : مسلم لیگ ن کی مرکزی رہنماء مریم نوازکی زیرصدارت ماڈل ٹاؤن میں این اے 120کی انتخابی مہم سے متعلق اجلاس ہوا، جس میں انتخابی مہم کاتفصیلی جائزہ لیا گیا، جبکہ مریم نوازکو این اے 120میں انتخابی مہم سے متعلق سروے رپورٹ پربریفنگ بھی دی گئی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی مرکزی رہنماء مریم نوازکی زیرصدارت اجلاس میں سینیٹرپرویز رشید، شائستہ پرویزملک، حافظ نعمان، میاں مرغوب، آصف کرمانی سمیت لاہورتنظیم سے تعلق رکھنے والے کارکنان اور منتظمین نے شرکت کی۔

اجلاس میں مریم نوازکوایک سروے رپورٹ سے متعلق آگاہ کیا گیا کہ این اے 120میں کلثوم نوازکی جیت یقینی ہے تاہم ووٹوں کی برتری بڑھانے کی ضرورت ہے۔ناراض ن لیگی ووٹرزکومناکرووٹ بڑھائے جاسکتے ہیں۔ان کومنانے کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جانے چاہئیں۔اس موقع پرمریم نوازنے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ پاناما اقامہ اور نااہلی سب ڈرامہ ہے نوازشریف کونشانہ بنایاگیاہے۔انہوں نے کہاکہ 17ستمبرکولاہورمیں صرف شیربولے گا۔عوام شیرپرمہرلگاکربتادیں گے کہ نوازشریف اب بھی ان کے دلوں میں بستے ہیں۔عوام کونوازشریف کی نااہلی منظورنہیں وہ شیرپرمہرلگاکراس بات کوثابت کردیں گے۔انہوں نے کہاکہ کارکنوں کے جوش وخروش سے مطمئن ہوں۔کارکن پرعزم رہیں ،مسلم لیگ ن کی جیت یقینی ہے۔