پلاٹس کی بیلٹنگ میں خرد برد کا الزام، اسلام آباد کے سینکڑوں دیہاتیوں کا سی ڈی اے  چئیرمین کے دفتر کے باہر احتجاج

 
0
384

اسلام آباد، ستمبر 15 (ٹی این ایس):  دارالحکومت  کے متعدد دیہات کے سینکڑوں لوگوں نے پلاٹس کی بیلٹنگ میں نا انصافی اور خرد برد کا الزام عائد کرتے ہوئے سی ڈی اے کے چئیرمین کے دفتر کے باہر احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے  ادارے کے حکام کے خلاف نعرے لگائے۔

ڈھیرہ موری، سری سرال، بیکر اکو، میرا بری، سنیاری، دھرمیا، سہالہ، گولڑہ، بادیہ اور  بیکھا سیداں سے وابستہ دو سے اڑھائی سو لوگوں نے جمعہ کو سی ڈی ای چئیرمین کے دفتر کے باہر جمع ہوکر زبردست نعرہ بازی شروع کردی۔ مظاہرین  نے سی ڈی ای چئیرمین کو کرپٹ کہا اور مطالبہ کیا ہے کہ انکی ٹیم ممبر، ایڈمن ڈائریکٹر لینڈ کو برطرف کیا جائے جنھوں نے لاکھوں روپے لیکر پلاٹس کی بیلٹنگ میں خرد برد کرکے ق سینکڑوں لوگوں کے حقوق پامال کرکے انھیں متاثر کیا۔

اس موقع پر مر شاہ، ملک جمشید،قیوم خان  اور حاجی وزیرسمیت کئی لوگوں نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سی ڈی اے حکام کو بیلٹنگ منسوخ کرنے کےلئے دس دن کی مہلت دیتے ہوئے متنبہ کیا ہے کہ اگر ایسا نہ کیا گیا تو سی ڈی اے چئیرمین کے دفتر کا گھیراو کیا جائے گا۔