اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج

 
0
24

اسلام آباد (ٹی این ایس) ایف آئی اے اینٹی کرپشن اسلام آباد سیل کرپٹ افراد کیخلاف متحرک ، پی ٹی وی میں جعلی ڈگریوں کے ذریعے نوکری حاصل کرنے والوں کی شامت آ گئی ، مقدمات درج کر لئے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن کے کنٹرولر ایڈمن طارق محمود چیمہ کی درخواست پر 6ملازمین کیخلاف جعلی ڈگریاں جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی ورلڈ کے سابق گرافک ڈیزائنر ملزم شہزاد محمد بی اے کی جعلی ڈگری جمع کروانے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پی ٹی وی سنٹر کراچی کے ڈیوٹی آفیسرشعیب جہانگیر کی طرف سے بی کام کی اصل ڈگری پیش کرنے میں ناکامی پر مقدمہ درج کر لیا گیا ۔

لاہور سنٹر کے محمد فیصل افضل کیخلاف بی اے کی جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ، نیشنل سیلز منیجر شہباز درانی کیخلاف بی کام کی جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔عقیل احمد کیخلاف ایف آئی اے کی جعلی ڈگری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پروٹوکول آفیسر راجا عامر جہانگیر کیخلاف بھی جعلی تعلیمی اسناد جمع کروا کر پی ٹی وی میں نوکری حاصل کرنے پر مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔