بلوچستان کے وزیر اعلیٰ اور گورنر کی چمن میں سیکیورٹی فورسز پر حملے کی شدید مذمت،دہشتگردوں کے عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ

 
0
408

کوئٹہ،ستمبر 18(ٹی این ایس) : وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثنا ء اللہ خان زہری اور گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے چمن میں پاک افغان بارڈرپر سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب ہونے والے بم دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں ہونے والے جانی نقصان پر دُکھ اورافسوس کااظہارکیاہے ۔
انہوں نے اپنے الگ الگ تعزیتی بیانات میں اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ دہشت گردی کی بزدلانہ کاروائی میں ملوث عناصر کی گرفتاری کیلئے تمام وسائل بروئے کارلائے جائیں اوردھماکے کے زخمیوں کو فوری اوربہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں ۔انھوں نے کہا کہ دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملانے کیلئے ہمیں اتحاد و اتفاق کا مظاہرہ کرنا ہوگا
ٰانہوں نے کہاہے کہ شرپسند اوردہشت گرد عناصر کے مذموم عزائم کو ہرگزکامیاب نہیں ہونے دیاجائے گا،اوراُنکی سرکوبی کیلئے کوئی کسراُٹھانہ رکھی جائے گی ۔گورنر اور وزیراعلیٰ نے کہاکہ عوام اورحکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے پُرعزم ہے اوراس قسم کی بزدلانہ کاروائیوں کے ذریعے ہمیں مرعوب نہیں کیاجاسکتا،انہوں نے کہاکہ سیکیورٹی فورسز اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر دہشت گردوں کے خلاف بھرپورکاروائیاں کررہی ہیں جن کے نتیجے میں جلد ملک اورصوبے میں مکمل امن قائم ہوگا۔ انھوں نے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں کیلئے مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا کی ہے۔