ہری پور (ٹی این ایس) ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاہرہ کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آئی محمد جاوید خان نے صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کے سیکریٹری اعجاز احمد کے ہمراہ بٹراسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔

 
0
20

ہری پور (ٹی این ایس) ٹی ایم او خانپور محترمہ عائشہ طاہرہ کی خصوصی ہدایت پر ٹی او آئی محمد جاوید خان نے صوبائی وزیر بلدیات ارشد ایوب خان کے سیکریٹری اعجاز احمد کے ہمراہ بٹراسی میں جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس دوران منصوبوں کے معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا گیا اور متعلقہ ٹھیکیداروں کو ہدایت کی گئی کہ کام کے معیار میں مزید بہتری لائی جائے۔ٹی او آئی محمد جاوید خان نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں کسی قسم کی کوتاہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی اور معیار پر ہر صورت عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔
اس موقع پر چیئرمین حاجی خان بہادر خان سمیت دیگر عمائدین نے علاقے میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے شروع کرنے پر خان برادران کا شکریہ ادا کیا۔