راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ گنجمنڈی طارق گوندل کی ہمراہ پولیس ٹیم کاروائی، تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 02 افراد گرفتار،داؤ پر لگی رقم 7 ہزار 500 روپے،05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد۔تفصیلات کے مطابق گنجمنڈی پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے تاش کے پتوں پر جواء کھیلنے والے 02 افراد کو گرفتار کرلیا،داؤ پر لگی رقم 7 ہزار 500 روپے،05 موبائل فون اور تاش کے پتے برآمد ہوئے،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کیا جائے گا، قمار بازی دیگر معاشرتی برائیوں کی جڑ ہے۔













