اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ 5نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ،سمری وزیراعظم کو ارسال

 
0
14

اسلام آباد (ٹی این ایس) قومی اسمبلی کا اجلاس بدھ پانچ نومبر کو طلب کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے،وزارت پارلیمانی امور نے اجلاس طلبی سے متعلق نئی سمری وزیراعظم کو بھجوا دی۔
پارلیمانی ذرائع کا کہنا ہے کہ شیڈول کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس 27اکتوبرکو ہونا تھا،مالیاتی امور سے متعلق اہم آرڈیننس کی وجہ سے اجلاس ری شیڈول کیا گیاہے، اتفاق رائے نہ ہونے پر آرڈیننس جاری نہ ہو سکا۔اب سینیٹ کا اجلاس کل بروزمنگل اورقومی اسمبلی کا اجلاس بدھ کو بلان کا فیصلہ کیا گیا،آئین کے مطابق پارلیمانی سیشن طلب ہو جائیں تو آرڈیننس جاری نہیں ہوسکتا۔