اسلام آباد (ٹی این ایس) اسلام آباد ہائی کور ٹ ،جعلی اکاونٹس کیس،ملزمان عبد الجبار اور نجم الزمان کا نیب دائرہ اختیار سے متعلق کیس ،ڈویژن بینچ کے حکم کے باوجود احتساب عدالت کے فیصلے نہ سنانے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ،عدالتی حکم پر جج احتساب عدالت نے نیب دائرہ اختیار پر فیصلہ نہ سنانے کی وجوہات پر مبنی رپورٹ جمع کروادی ۔
عدالت نے رپورٹ کی کاپی وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کردی، جسٹس اعظم خان اور جسٹس محمد آصف نے سماعت کی ،فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل رافع چوہدری عدالت میں پیش ہوئے ،عدالت نے رپورٹ کی کاپی وکیل درخواست گزار کو فراہم کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔













