اسلام آباد (ٹی این ایس) شہرِ اقتدار میں کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا جا رہا بل کہ خود نوازی کی اننگز کھیلی جا رہی ہے

 
0
20

اسلام آباد (ٹی این ایس) شہرِ اقتدار میں کوئی کرکٹ میچ نہیں کھیلا جا رہا بل کہ خود نوازی کی اننگز کھیلی جا رہی ہے۔ یوں لگتا ہے پوری ریاست پچ پر لیٹ گئی ہے۔ کرفیو اس آن بان سے لگایا جاتا ہے
جیسے شہری نہیں، کسی قلعے کے محصور سپاہی ہوں۔
اپنے ہاں کرکٹ کے نام پر شہریوں کی آزادی کی بیٹینگ پہلی ہی گیند پر آؤٹ ہوجاتی ہے۔
مال کے ہوٹل پر اب ہیلی کاپٹر بھی اتر سکتا ہے۔ حضور! جب کھلاڑیوں کے لیے شہر بند کیا جا سکتا ہے تو انھیں ہیلی کاپٹر میں بٹھا کر گراؤنڈ تک کیوں نہیں پہنچایا جاسکتا؟ یوں شہری بھی ذہنی اذیت سے بچ جائیں گے اور کھلاڑی بھی آسمان سے اتر کر سیکیورٹی کے فرشتوں کو خوش کر دیں گے۔

مختصر یہ کرکٹ میچ چند گھنٹے کا ہوتا ہے، مگر شہریوں کی آزمائش، ٹیسٹ میچ کی طرح جاری رہتی اور انتظامیہ کی نظر میں یہ بھی شاید کسی بڑے قومی فلاحی منصوبے کا حصہ ہو۔