راولپنڈی (ٹی این ایس) سیکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی: انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 15 خوارج ہلاک
بنوں کے علاقے ڈو میل اور جانی خیل میں سیکیورٹی فورسز نے بروقت اور مؤثر انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 15 خوارج کو ہلاک جبکہ متعدد کو زخمی کر دیا۔ کارروائی خفیہ معلومات کی بنیاد پر انتہائی پیشہ ورانہ انداز میں کی گئی۔
اطلاعات کے مطابق، آج دوپہر فورسز کو جانی خیل میں بڑی تعداد میں خوارج کی موجودگی کی تصدیق شدہ اطلاع ملی، جس پر فوری طور پر جامع گھیراؤ اور ٹارگٹڈ ایکشن کیا گیا۔ دہشت گرد ایک عمارت میں چھپے ہوئے تھے۔
اہم بات یہ کہ آپریشن کے دوران کسی سویلین کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ بنوں میں پاک فوج، سی ٹی ڈی اور خیبرپختونخوا پولیس خوارج کے خاتمے کے لیے مسلسل مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔
ریاستِ پاکستان، اس کی سیکیورٹی فورسز اور پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے متحد ہیں۔ آخری دہشت گرد کے انجام تک آپریشن جاری رہے گا۔













