لاہور (ٹی این ایس)پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا ہے: مریم نواز شریف

 
0
19

لاہور (ٹی این ایس)پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کیلئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا ہے: مریم نواز شریف
بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، وزیراعلیٰ مریم نواز کا بچوں کا جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے دن پر پیغام
لاہور18 – نومبر:……وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور مستحکم گورننس سے بچوں اور شہریوں کی حفاظت کا ایک محفوظ نظام بنایا ہے۔ بچوں کے ساتھ جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد صرف جرم نہیں انسانیت کیخلاف بغاوت ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے بچوں کے جنسی استحصال، بدسلوکی اور تشدد کی روک تھام و بحالی کے عالمی دن پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، سب مجھے پیارے ہیں، سب کی حفاظت ہمارا فرض ہے۔ بچوں کے خلاف جرائم میں ملوث لوگ لوگ سماج کے ناسور ہیں اور پنجاب سے جڑ سے اکھاڑ پھینکے جائیں گے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب میں بچوں کو تحفظ دینے کے لئے پاکستان کا پہلا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی قائم کیا گیا ہے۔ پنجاب کا ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی ہزاروں بچھڑے ہوئے بچوں اور بزروگوں کو ان کی فیملیز سے ملا چکا ہے۔ پنجاب میں کسی بچے کے لاپتہ ہونے کی صورت میں ورچوئل سینٹر برائے چائلڈ سیفٹی کے ذریعے فوری کیا جاسکتا ہے۔
٭٭٭٭