راولپنڈی (ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ نیوٹاؤن لقمان پاشا کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی کارروائی، موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ گرفتار،زیر حراست افراد سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمد۔تفصیلات کے مطابق نیوٹاؤن پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث 2 رکنی گینگ کو گرفتار کرلیا،زیر حراست افراد سے 2 مسروقہ موٹرسائیکل اور اسلحہ برآمدہوا،ایس پی راول سعد ارشد کاکہنا تھا کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کو قیمتی اثاثے سے محروم کرنے والے افراد قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔













