راولپنڈی (ٹی این ایس) سعودی عرب میں حالیہ مشترکہ مشقوں کے دوران پاک فوج کے اہلکاروں کو سعودی لائسنس کے تحت تیار شدہ اے کے‑103 رائفلز سے لیس دیکھا گیا

 
0
18

راولپنڈی (ٹی این ایس) سعودی عرب میں حالیہ مشترکہ مشقوں کے دوران پاک فوج کے اہلکاروں کو سعودی لائسنس کے تحت تیار شدہ اے کے ‑103 رائفلز سے لیس دیکھا گیا، جو دونوں ممالک کے درمیان بڑھتی ہوئی دفاعی تعاون کی واضح علامت ہے۔

یہ رائفل سعودی عرب میں مقامی سطح پر تیار کی جاتی ہے اور اب سعودیہ عرب کی سیکیورٹی فورسز کا ایک اہم حصہ بن چکی ہے۔ یہ ہتھیار اب شراکت دار ممالک کی افواج کے ساتھ ہونے والی تربیتی مشقوں میں بھی تیزی سے شامل کیا جا رہا ہے۔

یہ اقدام دونوں افواج کے درمیان ہم آہنگی، معیار بندی، باہمی آپریشنل صلاحیت اور اسٹریٹجک تعاون کو مزید مستحکم کرنے کی جانب ایک مضبوط قدم ہے، جو پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی اشتراک میں نئی پیش رفت کی عکاسی کرتا ہے۔