اسلام آباد (ٹی این ایس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی – بی ایس سی) کے زیرِ اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025 کی تقریب 3 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی

 
0
13

اسلام آباد (ٹی این ایس) اسٹیٹ بینک آف پاکستان بینکنگ سروسز کارپوریشن (ایس بی پی – بی ایس سی) کے زیرِ اہتمام پاکستان ویمن انٹرپرینیورشپ ڈے 2025 کی تقریب 3 دسمبر کو اسلام آباد میں منعقد ہوئی۔ اس پروگرام کا مقصد خواتین کی مالی شمولیت کے فروغ اور خواتین کی قیادت میں قائم کاروباروں کو مضبوط بنانا تھا۔تقریب کے تحت “ایمپاور ہر ایکسپو” کا انعقاد کیا گیا جس میں 50 سے زائد خواتین کاروباری شخصیات نے اپنی مصنوعات اور خدمات پیش کیں۔ مختلف کمرشل اور مائیکروفنانس بینکوں نے خواتین کی مالی رہنمائی اور ڈیجیٹل آن بورڈنگ کے لیے خصوصی اسٹالز لگائے۔مرکزی تقریب میں 500 سے زائد شرکاء نے شرکت کی۔ شراکت فاؤنڈیشن کی سی ای او مس بلقیس طاہرہ مہمانِ خصوصی تھیں، جبکہ اسٹیٹ بینک کے اعلیٰ حکام اور شراکت دار اداروں کے نمائندگان بھی موجود تھے۔تقریب میں خواتین کی مالی شمولیت میں نمایاں خدمات پر میزان بینک، ASA مائیکروفنانس بینک اور مس سدرہ سجاد کو مختلف ایوارڈز سے نوازا گیا۔تقریب کے اختتام پر اسٹیٹ بینک نے خواتین کو معاشی طور پر بااختیار بنانے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔