طالبہ کا اغوا اور زیادتی کیس ، تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرکے دس روز میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم 

 
0
1199

کراچی،ستمبر25 (ٹی این ایس) سٹی کورٹ نے طالبہ کے اغوا اور زیادتی کیس میں تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے اور دس روز میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔پیر کوسٹی کورٹ میں طالبہ کے اغوا اور زیادتی کیس کی سماعت ہوئی جس کے دوران متاثرہ طالبہ نے ملزم شاہ نواز کو عدالت کے روبرو شناخت کرلیا۔
مغویہ نے عدالت میں زارو قطار روتے ہوے اپنا بیان قلمبند کرادیااور موقف اختیار کیا کہ ملزم کا مجھ سے فون پر رابطہ تھا۔9 ستمبر کو مجھے کالج کے باہر سے اغوا کیا۔۔مجھے جامشورو لے جا کر قید کیا گیا۔ تین روز تک تشدد و زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔۔ملزم مجھے زبردستی مشروب میں منشیات ملا کر دیتا تھا۔۔انکار کرنے پر مجھے زدوکوب کرتا تھا۔پولیس نے موقف دیا کہ ملزم مغویہ کو نواب شاہ لیجانا چاہتا تھا جہاں مغویہ کو فروخت کرنا تھا۔عدالت نے ملزم کو جیل بھیجنے کا حکم دیتے ہوے مغویہ کو والدین کے حوالے کردیا۔عدالت نے تفتیشی افسر کو تحقیقات مکمل کرنے اور دس روز میں رپورٹ عدالت میں جمع کرانے کا حکم دے دیا۔