بوہر ہ برادری کے افراد سالانہ تقریبات میں شرکت کے بعد اپنے اپنے ممالک روانہ

 
0
391

راولپنڈی اکتوبر 6(ٹی این ایس )بوہر ہ برادری کے افراد سالانہ تقریبات میں شرکت کے بعد اپنے اپنے ممالک روانہ ہو گئے جن میں 12سو بھارتی باشندے بھی شامل ہیں ۔ڈی جی آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بوہرہ برادری سے تعلق رکھنے والے 12ہزار بھارتی شہریوں سمیت 21ہزار غیر ملکی تقریبات میں شرکت کے بعد اپنے اپنے ملک روانہ ہو گئے ۔بھارتی باشندوں کو واہگہ بارڈر کے راستے واپس بھیجا گیا جہاں بھارتی مندو بین نے بوہرہ برادری کی سیکیورٹی اور مہمان نوازی پر اظہار تشکر کیا ۔ محرم میں 21سال بعد منعقدہونے والی بوہرہ برادری کی تقریبات 22سے 30ستمبر تک جاری رہیں ۔