چیئرمین نیب کا نیب راولپنڈی کا الوداعی دورہ ، قمرزمان چوہدری کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا

 
0
522

راولپنڈی اکتوبر 6 (ٹی این ایس) چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے نیب راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا ،چیئرمین نیب کو گارڈ آف آنر پیش کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب قمرزمان چوہدری نے نیب راولپنڈی کا الوداعی دورہ کیا جہاں پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیاگیا اس موقع پر ڈی جی راولپنڈی کی طرف سے چئیرمین نیب قمر زمان چوہدری کو اپنے بیورو کی کار کردگی پر بریفنگ دی گئی۔قمرزمان چوہدری نے نیب افسران سے خطاب بھی کیا۔ڈپٹی چئیرمین نیب اور ڈی جی آپریشنز بھی چئیرمین کے ہمراہ تھے۔ واضح رہے قمرزمان چوہدری نیب پشاور ۔کوئٹہ ۔ملتان۔سکھر ۔کراچی اور لاہور کا الوداعی دورہ کرچکے ہیں،وہ دس اکتوبر کومدت ملازمت پوری ہونے پر عہدے سے سبکدوش ہوجائیں گے ۔